اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہفتہ کی علی الصبح اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کا دورہ کیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کورنگ، ریلوے اور بھنڈر پلوں پر تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایکسپریس وے پر تعمیر ھونے والے بس بے (Bus Bays) کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا. ایف ڈبلیو او نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ایکسپریس وے پر جاری کام پر اپنے کیمپ آفس میں بریفننگ دی.۔
چیئرمین سی ڈی اے کا علی الصبح اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبے کا دورہ
Aug 25, 2024