پاک آرمی کینٹ بورڈ انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے مری میں’’ میگا شجر کاری‘‘ مہم شروع

Aug 25, 2024

 مری (نامہ نگار خصوصی) پاک آرمی کینٹ بورڈ ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے مری میں ایک’’ میگا شجر کاری‘‘ مہم  شروع کی گئی جس کا افتتاح میجر جنرل عرفان احمد قادر اور ڈی جی ملٹری و کینٹ بورڈ محمد عامر مسعود خان نے  مہمان خصوصی کی حیثیت میں ایک پودا لگا کر کیا ۔ اس طرح مری کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اس پہلی شجر کاری مہم میں ہزاروں دیگر مہمانوں سمیت ملک بھر کے اقلیتی طبقہ کے ہندو،سکھ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے وفود سمیت ضلع بھر کے سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹی ،خصوصی طلباء اور مری کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سول اور فوجی افسران نے بھر پور شرکت کی ایسے میں یہاں فلسطین کے زیر تعلیم طلباء کا ایک خصوصی وفد تقریب میں شریک ہوا ۔اس موقع پر  پر شرکاء کا کہنا تھا کہ درخت لگانا سنت عمل ہے اور ہر شخص اپنے حصے کا درخت لگا کر ملک پاکستان کو سرسبز وشاداب بنا سکتا ہے۔اس طرح ملکہ کوہسار مری میں پاک آرمی کینٹ بورڈ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا جس کی پر وقار تقریب لارنس کالج روڈ پر منعقد ہوئی جس کے مہہمان خصوصی میجر جنرل عرفان قادر ڈی جی کینٹ بورڈ ، اسٹیشن کمانڈر زاکر خان وسی کوہسار یونیورسٹی سید حبیب بخاری ،قاری سیف اللہ سیفی ڈاکٹر محمد آصف ڈی ایف اور مری اور دیگر نے خطاب کیا

مزیدخبریں