وضع داری، روایات اور اپنے لوگوں سے محبت ہی اصل سیاست ہے، قیصر سجاد کمڑیال

Aug 25, 2024

واہ کینٹ(نمائندہ نوائے وقت)سیاست انتہا پسندی ،نفرت اور منافقت سے پاک ہو جائے تو  پاکستان ترقی ،خوشحالی اور امن ومحبت کا گہوارا بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار  امن واتحاد کے سرخیل ، اور  ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی نوجوان شخصیت  قیصر سجاد کمڑیال نے ایک  خصوصی نشست کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ انفرادی طور پر ان سیاست دانوں کو پسند کرتے ہیں جو اعلیٰ سیاسی نظریات ،سوچ اور بہترین شخصیت وکردار کے مالک ہیں  اسی لئے وہ  اپنے رہائشی حلقہ واکینٹ میں غلام سرور خان اور اپنے آبائی حلقہ پنڈی گھیب،فتح جنگ اور جنڈ میں ملک سہیل خان کمڑیال کو بے حد پسند اور سپورٹ کرتے ہیں کیوں کہ دونوں شخصیات نے  ہمیشہ اپنے  حلقے کے لوگوں کا ساتھ دیا ہے اور ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ قیصر سجاد کمڑیال نے بتایا کہ وضع داری، روایات اور اپنے لوگوں سے محبت ہی اصل سیاست ہے انہوں نے ملک اللہ یار خان کھنڈہ اور ملک لال خان کمڑیال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات کی خد مات سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں جہنوں نے سیاست میں خدمت کے ساتھ  وضع داری،مہمان نوازی اور عوام سے پیار و محبت کی روایات قائم کیں جماعتوں کے سیاسی بیانیہ پر بات کرتے ہوئے قیصر سجاد کمڑیال نے بتایا کہ وہ  سیاسی بیانیہ کو  زیادہ اہم سمجھتے ہیں کیوں کہ سیاسی بیانیہ سے متاثر ہو کر عوام خاص طور پر نوجوان نسل اپنے سیاسی نظریات اور سوچ تبدیل کر لیتی ہے ۔

مزیدخبریں