اسلا م آباد (وقائع نگار ) آزاد امیدوار برائے چیئرمین یوسی 108امتیاز علی خان اور آزاد امیدوار برائے وائس چیئرمین حضرت خان وارڈ نمبر 5 نے عوام سے اپیل کرتے ہو ہے کہا ہے کہ پارٹی ازم سے ہٹ کر بلدیاتی انتخابات میں ایسے افراد کا چناؤ کیا جائے جو علاقے کی بہتری کیلئے خدمات سر انجام دے سکیں ۔پہلے سے آزمائے ہو ہے لوگوں کے جھانسو ں میں نہ آئیں ۔امتیاز علی خان نے کہا کہ 1996 سے اس حلقے کا رہا ئشی ہو ں اور سوشل ورکر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہا ہو ں پچھلے 23 سال سے پسماندہ علاقے میں بحثیت ٹیچر علم کی روشنی پھیلا رہا ہو ں درس وتدریس کو یی کا روبار نہیں ہر وقت حلقے میں مو جود رہتا ہوں اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہو ں ووٹ کی طاقت سے عوام نے اقتدار کے ایوان میں پہنچا یا تو کبھی مذیو س نہیں کروں گا۔ اس موقع پر آزاد امیدوار برائے وائس چیئرمین حضرت خان نے کہا کہ عوام حق وسچ کا ساتھ دیں بچوں کی تعلیم کو بہتر بنانا ہماری اولین تر جیح ہے کامیاب ہو کر تعلیمی اصلاحات کیلئے کوشش کر ینگے ۔علاقے میں پانی سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور آواز اٹھائیں گے گلیوں کی پختگی بھی کروائی جا ہے گی ۔نوجوذنوں کو ڈرگ مافیا سے چھٹکارا دلانا بجلی کے وولٹیج اور گیس پر یشر کو بہتر بنانا ہماری اولین تر جیحات ہیں۔