اے سی اور ایس ایچ او نے ٹیکسلا سے تجاوزات  کا خاتمہ کر کے  عوام کے دل جیت لئے

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مفادعامہ کی بہتری کیلئے نیک نیتی کے ساتھ جوبھی افسران خدمات انجام دیتے ہیں،وہ عوامی محبتوںکامرکزبن جایاکرتے ہیں،اے سی ٹیکسلاچوہدری سلیمان اکبروڑائچ،اورتھانہ ٹیکسلاکے ایس ایچ او، انسپکٹرراجہ محمدگلتاج نے ٹیکسلا شہرکوہرقسم کی تجاوزات سے پاک صاف کرنے، بالخصوص چوک سرائے کالاجی ٹی روڈکے اطراف ریڑھی کے غیرقانونی بازاراورٹھیئے ختم کرنے کیلیئے جوبلاتفریق اقدامات اٹھائے ہیں،ٹیکسلاکے عوام انہیںدل کی گہرائیوںسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ابرار دلدارنے کہاکہ ٹیکسلاچوک کی مرکزی پیشانی کواے سی ٹیکسلاکی زیرنگرانی انسپکٹرراجہ گلتاج نے متحرک عملہ کے ذریعے سخت ترین کاروائی کرکے ایساصاف شفاف کردکھایاکہ ٹیکسلاشہرمیںداخل ہوتے ہی کشادہ کشادہ ماحول اطمینان کی صورتحال کونمایاںرکھے ہوئے ہے،انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اورسماج دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئے ضلعی پولیس افسران کی ہدایات پرٹیکسلاپولیس جوخدمات انجام دے رہی ہے،وہ قابل ستائش ہیں،ان خیالات کااظہارعلاقہ تحصیل ٹیکسلاکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ابراردلدارخان کھٹڑنے مقامی اخباری نمائندوں سے دوران ملاقات کیا، انہوں نے کہاکہ ٹیکسلا پولیس چوکی سٹی کے انچارج واجدبھٹی،جوکہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سخت گھیراتنگ کیئے ہوئے تھے،کی اچانک ٹیکسلاچوکی سٹی سے ٹرانسفرکردینے کی اطلاع نے پرامن شہریوں میںگہری تشویش اوراضطراب کی لہردوڑادی ہے، ابراردلدارخان کھٹڑنے کہاکہ علاقہ میںسماج دشمن عناصرکے خلاف بلاامتیازمہم اے ایس پی ٹیکسلاواہ سرکل اورایس ایچ اوتھانہ ٹیکسلاراجہ گلتاج کی زیرنگرانی چوکی سٹی کی پولیس پوری فرض شناسی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے،اورہم علاقہ کوجرائم پیشہ عناصرسے پاک کرکے امن وامان کاماحول بہتربنانے کیلئے اے سی ٹیکسلاسلمیان اکبروڑائچ اورمقامی پولیس افسران کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں،کہ چوکی سٹی کے انچارج واجدبھٹی کے تبادلہ کے احکامات منسوخ کرکے ان کی دوبارہ تعیناتی کویقینی بنایاجائے۔

ای پیپر دی نیشن