اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے علاقے پشین میں پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔چیئرمین سینٹ نے حملے میں شہید ہونے والے کمسن بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس لائن کی قریب دھماکے کا سن کر بہت دکھ ہوا ۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں ترقی کے عمل کو سبوتاڑکرنا چاہتے ہیں اور دہشت گردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا وہ انسانیت کے قاتل ہوتے ہیں ۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ تعالی سے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحب یابی کے لیے دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان، قائد ایوان سینٹ سینیٹر اسحاق ڈار ،قائد حزب اختلاف سینٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی اس دلخراش واقع کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے بچوں کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ کی پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
Aug 25, 2024