چھوٹی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ، عاطف اکرام 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا وزیراعظم کے سمیڈا کی فعالیت کے فیصلے پر بیان  میں کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی فعالیت معیشت کی بحالی کیلئے اہم ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، پاکستان میں اس وقت 52 لاکھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار موجود ہیں، ایس ایم ایز کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 40 فیصد، جبکہ31 فیصد برآمدات ایس ایم ایز پر منحصر ہیں ، زراعت کو چھوڑ کر ایس ایم ای سیکٹر ملک میں 72 فیصد ملازمتیں مہیا کر رہا ہے، حکومت سمیڈا کی فعالیت اور ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے بزنس کمیونٹی سے بھی مشاورت کرے، چھوٹی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، ملک میں خوراک کی ویلیو ایڈیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے، بہتر پروسیسنگ اور خوراک کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے، حکومت ایس ایم ایز کیلئے کریڈٹ میں کم سے کم تین گنا اضافہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن