اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسیدعلی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر نگرانی وفاقی دارلحکومت میں چہلم امام حسین کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی خصوصی ٹریفک پلان کے مطابق چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس امام بارگاہG-6/2اثناعشری سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا واپس اختتام پذیر ہو گا،جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 500سے زائد افسران پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ،،جلوس کے شرکااپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے،شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے،جلوس کے دوران فضل حق روڈ،پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک روڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی،شہری کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کر سکتے ہیں،جبکہ 7thایونیو دامن کوہ چوک سے بجانب چاند تارا چوک بلیو ایریا آٹ لوپ سے 7thایونیو چوک سہروردی دونوں اطراف عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا،شہری متبادل روڈ جناح ایونیو سہروردی روڈ،مارگلہ روڈ استعمال کریں،اسی طرح صدر روڈ اقبال ہال سے میلوڈی چوک سے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند رہے گی،شہری متبادل راستے کے طور پر آبپارہ سہروردی روڈ استعمال کر سکیں گے،میونسپل روڈ لال مسجد سے شہداچوک،جی پی او چوک دونوں اطراف کے روڈ بند رہیں گے،شہید ملت روڈ متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے،پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی،عوام الناس متبادل راستے کے طور پر جناح ایونیو استعمال کر سکیںگے،جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایم ر یڈیو92.4 اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے بھی شہریوں کو تمام تر صورت حال سے باخبر رکھے جائے گا۔جی سکس چہلم کے مرکزی جلوس کیلئے اسلام آباد پولیس نے بھرپور سکیورٹی اقدامات کرلئے چہلم کی سکیورٹی کے لئے 3000 سے زائد افسران تعینات ہوں گے چہلم کی نگرانی ڈرون و سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ چہلم کے روٹ کو خاردار تاروں اور قنات سے مکمل بند کیا جائے گا شرکا چہلم کو صرف مخصوص رستوں سے داخلے کی اجازت ہوگی
وفاقی دارلحکومت میں چہلم امام حسین کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
Aug 25, 2024