مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس آج دن 2 بجےگورنر ہاؤس پنجاب میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں پاورشیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جائےگا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کےتحفظات بھی زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمدخان شامل ہوں گے جب کہ پی پی کی جانب سے راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاہدےکے دیگر نکات پر عمل درآمد کےلیے ٹائم فریم طےکیا جائےگا۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان 3 دن قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
Aug 25, 2024 | 12:33