کہوٹہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر بس کو حادثہ،23افرادجاں بحق

 کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں23افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
کوسٹر راولپنڈی سے پلندری جا رہی رہی تھی ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سے پلندری پنتھل جانے والی کوسٹر آزاد پتن کے گراری پل کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثہ کہوٹہ راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا ہے ۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور آپریشن جاری ہے تاہم حادثہ کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام جاںبحق افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں، حادثے میں جاںبحق ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،حادثے میں جاںبحق ہونے والے کچھ افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق  کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار تمام23افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کی جارہی ہیں،کوسٹر میں سوار تمام 23 افراد کی موت کنفرم ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن