بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان پر شکست کے سائے منڈلانے لگے۔ میچ کے پانچویں روز پاکستان نے کھیل کا آغاز 23 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر کیا، کپتان شان مسعود زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور حسن محمود کی گیند پر 37 گیندوں پر 14 رنز بنا کر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان کے بعد تیسرے نمبر پرآنے والے بلے باز بابراعظم بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، سابق کپتان 22 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا پانچواں نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا، اوپنر بلے باز 86 گیندوں پر 37 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر شادمان اسلام کو کیچ دے بیٹھے، پاکستان کی چھٹی وکٹ 105 رنز کے مجموعے پر گری جب آغا سلمان بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے۔ نئےآنے والے بلے باز شاہین آفریدی بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 16 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر مہدی حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔