بھارت میں ایک شوہر نے بیوی کے بے جا خرچ سے تنگ آکر اسے قتل کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کے فضول خرچ سے تنگ آکر اس کے قتل کا منصوبہ بنایا اور قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیمنت شرما نامی شخص نے بیوی درگاوتی کو قتل کرنے کیلئے اپنے دوستوں کا سہارا لیا اور اپنے دوستوں کو بیوی کے قتل کے منصوبے کو سڑک حادثہ دکھانے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے اجرت بھی دی۔رپورٹس کے مطابق ہیمنت اپنی بیوی اور اس کے بھائی کو مندر لے گیا جہاں سے واپسی پر درگاوتی اور اس کا بھائی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ منصوبہ بندی کے تحت ایک گاڑی سوار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ حادثے میں درگاوتی اور اس کا بھائی بری طرح زخمی ہوئے اور دوران علاج اسپتال میں چل بسے۔
بعدازاں پولیس کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی گئیں، شواہد جمع کیے گئے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا جس نے دوران تفتیش اہلیہ کو دوستوں کے ذریعے قتل کروانے کا اعتراف بھی کر لیا