نریندر مودی حالیہ انتخابات میں تیسری بار وزیراعظم بھارت بننے کے بعد 4 مرتبہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزر چکے ہیں۔مودی 24 اگست سے قبل 21 اگست کو دہلی سے اپنے خصوصی طیارے انڈیا ون میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا جاتے ہوئے صبح 10 بجے قصور کے قریب سے 36 ہزار فٹ کی بلندی سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے، ان کا طیارہ 48 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا، وہ چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ اس سے قبل دہلی سے ماسکو جاتے ہوئے 8 جولائی کو صبح 11 بج کر 26 منٹ پر وزیراعظم بھارت کا طیارہ انڈیا ون صبح 11 بج کر 26 منٹ پر 36 ہزار فٹ کی بلندی سے پرواز کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور چترال کے قریب سے ہی دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ ہی طیارہ ماسکو سے ویانا گیا اور پھر 10 جولائی کو ایران کے راستے زائدان کے قریب سے رات 4 بج کر 43 منٹ پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ وزیراعظم بھارت کا طیارہ رحیم یار خان کے اوپر سے 37 ہزار فٹ کی بلندی سے پرواز کرتے ہوئے صبح 5 بج کر 54 منٹ پر 37 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارت میں داخل ہوا تھا۔