جانوروں کیلئےنادرا کی طرز کا ادارہ بنانے کےعملی اقدامات کا آغاز

Aug 25, 2024 | 15:32

جانوروں کے لئے نادرا کی طرز کا ادارہ بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغازکر دیا گیا ۔  جانوروں کی رجسٹریشن کے لئے محکمہ قانون پنجاب نے ضروری نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جانوروں کی عمر ، رنگ ،نسل،جنس سمیت تمام معلومات نادرا کیطرح ڈیٹا بیس میں محفوظ کی جائینگی، جانوروں کی خصوصیات اور اعداد و شمار کے متعلق تصویر والا شناختی ٹیگ بھی جاری کیا جائے ۔فارمر کو اپنے پاس موجود جانوروں کی ایک ماہ میں رجسٹریشن کروانا ہو گی ،نئے خریدے گئے جانوروں کی ایک ہفتہ میں رجسٹریشن کرنا ہو گی ،نئے پیدا ہونے والے جانوروں کی ایک ماہ رجسٹریشن لازمی ہو گی، ہر جانور کو منفرد رجسٹریشن نمبر لگایا جائے گا ،ہر جانور کو ٹیگ لگایا جائے گا ۔
مجاز آفیسر کی اجازت کے بغیر ٹیگ نہیں اتارا جائے گا ، جانوروں کے متعلق تمام ڈیٹا محفوظ رکھا جائے گا    ۔

مزیدخبریں