بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دورہ پشاور کے دوران پارٹی لیڈر شپ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جیل کاٹنے والے پارٹی وکررز اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے سامنے ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے، علیمہ پی کے 83 میں ورکرز سے ملیں اور ان کی ناراضگی دور کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا اور انہوں نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا، پشاور کے بعد مردان میں بھی علیمہ خان پارٹی کارکنوں سے ملیں اور مقامی لیڈر شپ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
علیمہ خان کا دورہ پختونخوا، ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیے
Aug 25, 2024 | 16:44