راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں 146 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا۔راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔اس کے یکے بعد دیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان نے 51 رنز بنائے، پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جب کہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز کیلئے 565 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی۔ پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے بابر اعظم دوسری اننگز میں بھی صفر پر آؤٹ ہوتے ہوتے بچے۔اس کے بعد بھی بابر اعظم قومی ٹیم کیلئے زیادہ رنز نہ بنا سکے اور صرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کے اوپنرز پہلے ہی 37 اور 1 رن بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ کپتان شان مسعود کا بیٹ بھی خاموش نظر آیا۔کپتان شان مسعود قومی ٹیم کیلئے صرف 14رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل پہلی اننگز کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے اور صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے۔