طاقتور مون سون سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

ایک اور طاقتور مون سون سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا جس سے پنجاب اور سندھ بھر میں 29 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی  پیشگوئی ہے۔ ایک اور طاقتور مون سون سسٹم کے آج ملک میں داخل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب اور سندھ بھر میں آج سے 29 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آج سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، نگر پارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، سانگھڑ اور سکھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور نوشہرو فیروز میں تیز ہواؤں / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور کہیں کہیں طوفانی/ شدید بارشیں بھی متوقع ہیں۔جنوب مشرقی/ زیریں سندھ میں شدید/ طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے اور کمزور انفرا سٹرکچر کچے گھر/ دیواروں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان اور سڑکوں کی بندش کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے نئے اسپیل کے دوران سمندر کے بپھرنے کا بھی خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر کراچی میں بھی ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان کہیں اکثر اور کہیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے۔سندھ اور پنجاب کے علاوہ مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام میں اکثر جب کہ مانسہرہ، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، اورکزئی، ہنگو، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں بارکھان، موسیٰ خیل، لورا لائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفر آباد، لسبیلہ، خضدار اور گرد ونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن