ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال کانسٹیبل احمد نواز بحفاظت بازیاب

Aug 25, 2024 | 17:59

ویب ڈیسک

صادق آباد: پنجاب پولیس کے مغوی کانسٹیبل احمد نواز کو بازیاب کروالیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار احمد نواز کو بازیاب کرلیا دوسری طرف ڈاکوؤں نے بڑا دعویٰ کر دیا کہ انہوں نے اپنے ساتھی عبدالجبار کے بدلے میں پولیس اہلکار کو چھوڑا ہے اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔دو روز پہلے ڈاکو نے پولیس پر حملہ کیا جس میں 12 پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو ڈاکو اپنے ساتھ لے گئے تھے .جس کے بعد ڈاکوؤں نے کانسٹیبل کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

ویڈیو میں کانسٹیبل احمد نواز نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی تھی کہ میری جان بچائیں۔تاہم اب ترجمان پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی باضابطہ تصدیق کردی، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار کو بازیاب کروا لیا ہے لیکن کچے میں کوئی بھی اپریشن یا ڈاکو کے ہلاکت کی خبر نہیں دی گئی۔ ڈاکو نے بڑا دعوی کر دیا ہے کہ احمد نواز کو انہوں نے اپنے ساتھی جبار لولائی جو جیل میں قید تھا اس کی رہائی کے بدلے کانسٹیبل کو چھوڑا گیا ہے. ڈاکو نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

دوسری جانب ترجمان پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی تصدیق کردی.ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل پر اہلکار کو رہائی ملی ہے۔

واضح رہے کہ جبار کا تعلق ادھر گینگ سے ہے جو کئی قتل چوری ڈکیٹی کے مقدمات میں نامزد ہے جبکہ اس  نے 2 سال قبل نواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح تھی. کانسٹیبل احمد نواز کی بحفاظت بازیابی پولیس کی اہم کامیابی ہے۔

مزیدخبریں