پنجاب پولیس کی ضلع تونسہ میں کامیاب کارروائی

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی میں 2 خارجیوں کو ہلاک کرکے پنجاب کے ضلع تونسہ کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی، کارروائی کے دوران 2 خارجی ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق 24 اگست کو تھانہ تونسہ کی حدود میں دہشت گرد گروپ موجود تھا، پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر، کانسٹیبل زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن