کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے بتایا کہ کل شہرقائد میں موبائل فون سروس مکمل طور بند رہے گی، حیدرآباد میں بھی کل موبائل فون سروس کو معطل کردیا جائے گا، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رہےگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سندھ کے بڑے شہروں کے علاوہ دادو، ٹھٹھہ، سجاول، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔خیال رہے کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو بھی سیکیورٹی اقدامات کے تحت مختلف شہروں اور قصبات میں موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہر جیسے حیدرآباد، سکھر، خیرپور، شکارپور میں عوام موبائل سروس سے محروم رہے تھے.صوبہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، بہاولپور، راجن پور، مظفر گڑھ میں موبائل فون سروس کو جزوی طور پر بند کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن