آج ہمیں حضرت داتا گنج بخش اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے:وفاقی وزیر داخلہ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش الہجویریؒ کے عرس مبارک پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزار پر حاضری دی۔انہوں نے مزار پر چادر پوشی کی اور پھول رکھے.عرس کی تقریبات میں ہزاروں عقیدت مندوں نے جوق در جوق شرکت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعا کی جبکہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا. سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ میت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا. آج ہمیں

حضرت داتا گنج بخش اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن