نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجہ میں آئیوری کوسٹ کی صورتحال پر ایکوواس کےایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک خصوصی مندوب آئیوری کوسٹ روانہ کیا جائے گا، جو انتخابی شکست کے باوجود خود کوصدر کہلانے والے لاراں باگبو کو مستعفی ہونے کا الٹی میٹم دے گا۔ ایکوواس کے پندرہ رکنی اتحاد کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ الٹی میٹم پرعمل نہ ہونے کی صورت میں دباؤ کے جائز ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔
مغربی افريقی بلاک ایکوواس کے رکن ممالک کے سربراہان کی آئيوری کوسٹ کے بحران پراس ماہ کے دوران يہ دوسری خصوصی سربراہ کانفرنس ہے۔ پہلی کانفرنس ميں آئیوری کوسٹ کو بلاک سے خارج کرديا گيا تھا۔ مغربی افريقہ کا ملک آئيوری کوسٹ پچھلے ماہ کے صدارتی انتخابات کے بعد سے شديد بحران کا شکار ہے۔ اس کی وجہ يہ ہے کہ ملک کے صدر باگبو ان انتخابات ميں اپنی شکست تسليم کرنے سے انکار کر رہے ہيں ۔