بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک سو پینتیسویں یوم پیدائش کے سلسلے میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی

بابائے قوم کے یوم ولادت کی موقع پرمزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب صبح آٹھ بجے شروع ہوئی،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے کی قیادت میجرجنرل مظہرجمیل نے کی،
اس موقع پرمہمان خصوصی نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے،دوسری جانب کابینہ کے سوویں اجلاس کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے مزارقائد پرحاضری دی، اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم اورکابینہ ارکان نے قائداعظم کے مزارپرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتےہوئے بابائے قوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر بچوں نے ملی ترانے بھی گائے۔

ای پیپر دی نیشن