اس موقع پر روایتی رسومات بھی ادا کی گئیں۔
ادھر افغانستان میں موجود نیٹو، ایساف فورسز کے اہلکاروں اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے
دارالحکومت کابل میں روایتی انداز میں کرسمس کی خوشی منائی۔ اس موقع پر روایتی مغربی کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
میکسکومیں ہونے والی کرسمس تقریب اس اعتبار سے انوکھی تھی کہ اس میں گاجر اور مولیوں سے طرح طرح کے منفرد مجسمے تیار کئے گئے جنہیں دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہوئے۔
واشنگٹن کے قریبی علاقے میری لینڈ میں کرسمس کے موقع پر سانتاکلاز نے لوگوں کو محظوظ کرنے کیلئے انوکھےانداز اپنائے۔
دوسری جانب دنیا بھر کا سفر کرنے والا سانتاکلاز تحائف تقسیم کرنے کے بعد آج قطب شمالی واپس پہنچ جائےگا۔
آسٹریلیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا