ایٹمی اثاثوں کوصرف غلط فیصلوں سےخطرہ ہے، بھارت اور امریکا سمیت دنیا بھر سےدوستی تو چاہتےہیں لیکن غلامی قبول نہیں۔ شاہ محمود قریشی

کراچی میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےتحریک انصاف کےوائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نےکہاکہ پاکستان کو باہر سےنہیں، اندرونی کمزوریوں سےخطرہ ہے، آج حکمران اتنے غافل ہیں کہ انھوں نے بینک بیلنس تو بھر لئےلیکن پاکستان کا خزانہ خالی ہے،انھوں نےکہا کہ قوم جمہوریت چاہتی ہے، گیلانی صاحب جمہوریت کیخلاف کوئی اور نہیں بلکہ آپکی نااہلی اور کرپشن ہی سازش کررہی ہے۔ آج عدلیہ آزاد ہے اور اس عدلیہ نے نظریہ ضرورت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ اب پاکستان کی جمہوریت پر کوئی مائی کا لال شب خون نہیں مار سکتا
شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ حکومت نے قومی سلامتی کا سمجھوتا کرنےکی کوشش کی۔ نیشنل کمانڈ اٹھارتی کےاختیارات صدرسے وزیراعظم کو منتقل کئےگئے۔ قریشی نےکہا کہ پاکستان کےایٹمی اثاثوں کا فائیو لیئر سکیورٹی سسٹم ہے، اگر اسےخطرہ ہےتو وہ حکومت کی نیوکلیئر پالیسی ہےجوکہ موجودہ حکومت اپنا سکتی ہے۔
انھوں نےکہا کہ جس معاشرے میں میڈیا آزاد ہوگا وہاں احتساب اور جمہوری کلچر پروان چڑھے گا۔ پاکستان کی تنزلی کی دو وجوہات صرف نااہلی اور کرپشن ہے، عوام آئندہ انتخابات میں اہل اور دیانتدار قیادت کو منتخب کرکےملک کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگائیں۔

ای پیپر دی نیشن