متحدہ کے ملتان میں ہونیوالے جلسہ کے شرکاءکو فی کس ایک ہزار روپے دئیے گئے: ذرائع

کراچی (خصوصی رپورٹ) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ملتان میں ہونیوالے جلسے کے شرکاءکو فی کس ایک ہزار روپے تک دئیے گئے اور جنوبی پنجاب سے 2000 افراد کو ”دیہاڑی“ پر لایا گیا تھا۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ میں 9 ہزار لوگ موجود تھے، جمشید دستی کے علاوہ کسی معروف سیاسی شخصیت نے شرکت نہیں کی جبکہ متحدہ کے مقامی ذمہ داران مدارس کے طلبہ کو جلسہ میں لانے میں ناکام رہے۔

ای پیپر دی نیشن