بھارت‘ افغانستان میں پاکستان کے سٹریٹجک کردار کو روک کر مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے: امریکی کانگرس

واشنگٹن (آن لائن) امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں اپنے مفادات کیلئے کام کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت افغانستان میں پاکستان کے سٹریٹجک کردار کو روک کر اپنے مفادات کو حاصل کرنا چاہتا ہے تاہم اس کا مقصد پاکستان پر حملہ یا اسے اکسانا نہیں ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا افغانستان میں پاکستان کو سٹریٹجک کردار سے روکنے کا مقصد ملک کو ایسی اہلیت سے معذور رکھنا ہے جس کے تحت وہ بھارت کو ایشیائی خطے میں تجارت اور دیگر شعبوں میں مضبوط ہونے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے افغانستان میں پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھتا جارہا ہے اور یہ بھارت کیلئے باعث تشویش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...