ٹی ٹونٹی : پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ آج بنگلور میں ہو گا

بنگلور (اے پی پی) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج منگل کو ایم چنا سوامی سٹیڈیم بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی شاہین محمد حفیظ کی قیادت میں جیت کا جذبہ لئے میدان میں اترے گی جبکہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض مہندرا سنگھ دھونی انجام دیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب تک 3 مرتبہ ٹی 20 کے عالمی کپ میں ہی آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی بار ٹی 20 کی باہمی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی 20 میں ناقابل شکست ہے۔

ای پیپر دی نیشن