نامزد گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کی ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے نامزد گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ خیبر پی کے کے صدر سید قاسم شاہ، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، چودھری شفاعت حسین، میاں ہارون مسعود اور راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔ مخدوم احمد محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اور آپ کا گھرانہ پرانے مسلم لیگی ہیں میرے اور آپ کے بزرگوں میں ذاتی اور قریبی تعلقات تھے، میرے مرحوم والد مخدوم حسن محمود چودھری ظہورالٰہی شہید کی بہت عزت کرتے تھے اور ان کے ساتھ نہایت احترام سے ملتے تھے جبکہ میرے دل میں بھی آپ کا بہت احترام اور وقار ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں گھرانوں میں دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔ نامزد گورنر نے کہا کہ وہ اپنا آئینی کردار احسن طور پر نبھانے کی کوشش کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے مخدوم احمد محمود کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں گھرانوں میں دیرینہ اور قریبی تعلقات ہمارے لیے بھی نہایت قابل قدر ہیں۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو مخدوم احمد محمود نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کےلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مل جل کر کام کریں گے۔گورنر بنے کے بعد گورنر ہاﺅس میں رہوں گا نہ ہی سرکاری گاڑی اور پروٹوکول لوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہود کےلئے مل جل کر کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کے دروازے عام شہریوںکےلئے ہروقت کھلے رہے گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...