لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 25 دسمبر قائداعظم کی پیدائش کے دن کو منانے کا فیصلہ کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح نے 1948ءمیں پہلے قومی کھیلوں کا افتتاح کیا تھا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ایمان اتحاد تنظیم اصل میں کھیلوں کیلئے ہی کہا تھا اور ہم پر بحیثیت قوم فرض ہے کہ ہم قائد کے فرمان کی تکمیل کریں۔