لاہور(سپورٹس رپورٹر) 32 ویں قومی کھیلوں کے تیسرے روز میڈل ٹیبل پر واپڈا 26گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے، سندھ 11گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ ایچ ای سی 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ تیسرے روز سائیکلنگ میں چھ ایونٹس کے فائنل مکمل ہوئے۔ سائیکلنگ میں واپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے اور چھ میں سے پانچ گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔1000 میٹر سپرنٹ مردانہ سائیکل ایونٹ میں محمد شکیل پنجاب نے 13 سیکنڈ اور 59 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ نوید احمد واپڈا نے سلور جبکہ ظفر حسین واپڈا نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔ 1000 میٹر سپرنٹ خواتین کے مقابلوں میں واپڈا کی راحیلہ بانو نے 14 سیکنڈ 37 پوائنٹس میں فاصلہ طے کرکے گولڈ، واپڈا کی رشیدہ منیر نے سلور جبکہ ریلوے کی فضا ریاض نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔ 1000 میٹر ٹیم سپرنٹ مردانہ مقابلوں میں واپڈا کی ٹیم نے 1 منٹ 16 سیکنڈ 75 پوائنٹس میں فاصلہ طے کرکے گولڈ میڈل، پنجاب نے سلور جبکہ ایچ ای سی نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔ 1000 میٹر ٹیم سپرنٹ خواتین مقابلوں میں واپڈا کی ٹیم نے ایک منٹ 27 سیکنڈ 76 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ جبکہ ایچ ای سی نے سلور اور پنجاب نے براﺅنز میڈل جیتا۔ ایلیمنشین ریس مردانہ ایونٹ میں واپڈا کے صابر علی نے گولڈ، پنجاب کے محمد شکیل نے سلور جبکہ ریلوے کے سمیر نے براﺅنز میڈل جیتا۔ خواتین ایلی منشن ریس میں واپڈا کی راحیلہ بانو گولڈ، ایچ ای سی کی مہوش نے سلورجبکہ ریلوے کی فضا ریاض نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔ کبڈی کا ایونٹ واپڈا نے جیت لیا۔ لان ٹینس میں ٹیم ایونٹ مقابلے مکمل ہوگئے۔ ٹیم ایونٹ فائنل میں واپڈا نے گولڈ، پنجاب نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل جیتا۔ انفرادی مقابلوں کے سیمی فائنلز میں عقیل خان واپڈا نے ہیرا عاشق پنجاب کو 2-6, 6-2 اور 6-2 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں یاسر خان واپڈا نے احمد بابر پنجاب کو 6-3, 6-4 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سوئمنگ خواتین مقابلوں میں سندھ کی ٹیم پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ 200 میٹر انفرادی میڈلے میں سندھ کی سوحا نے گولڈ ، سندھ کی علیشا میٹھا نے سلور جبکہ واپڈا کی رزما فاروق نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔200 میٹر بریسٹ سٹروک میں سارہ تجمل حسین واپڈا نے گولڈ، واپڈا ہی کی ثانیہ ندیم نے سلور جبکہ سندھ کی سوحا سنجرانی نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔800 میٹر فری سٹائل واپڈا نے گولڈ، پنجاب کے کیرا عالم نے سلور ، ایمان علیم سندھ نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔200 میٹر بیک سٹروک میں سندھ کی آنیدا میٹھا نے گولڈ، علیشا میٹھا سندھ نے سلور اور رزما فاروق واپڈا نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔200 میٹر بٹر فلائی سوحا سنجرانی سندھ نے گولڈ، عافیہ شاہ واپڈا نے سلور اور زاہا شیخ سندھ نے براﺅنزمیڈل حاصل کیا۔4 x 100 میٹر فری سٹائل میں سندھ کی ٹیم نے گولڈ، واپڈا نے سلور اور اسلام آباد نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔ واپڈا کے غلام محمد نے گولڈ، واپڈا کے ممتاز احمد نے واپڈا اورایچ ای سی کے سکندر خان نے براﺅنز میڈل جیتا۔100 میٹر بریسٹ سٹروک میں عبدالعزیز واپڈا نے گولڈ، تنویر احمد واپڈا نے سلور جبکہ روحیل وقار ایچ ای سی نے براﺅنز میڈل جیتا۔100 میٹر بریسٹ سٹروک میں سندھ کے حسیب طارق نے گولڈ، واپڈا کے عاطف خواجہ نے سلور جبکہ پنجاب کے حارث بانڈے نے براﺅنز میڈل حاصل کیا۔4 x 200 میٹر فری سٹائل ریلے ٹیم ایونٹ میں ایچ ای سی نے گولڈ، واپڈا نے سلور اور سندھ نے براﺅنز میڈل جیتا۔ بیس بال مردوں کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے فائنل میں پولیس کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا، سندھ نے بلوچستان کو ہرا کر براﺅنز میڈل حاصل کیا۔ سوفٹ بال مردانہ مقابلوں میں پاکستان پولیس نے خیبر پختونخواہ کو فائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ سندھ نے پنجاب کو شکست دے کر براﺅنز میڈل حاصل کیا۔ تیسرے روز پوزیشن کچھ اس طرح رہی واپڈا26گولڈ، 13 سلور، 13 براﺅنز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔پانچویں میچ میں پنجاب نے پولیس کی مضبوط ٹیم کو 24-7 سے شکست دی۔ چھٹے میچ میں ایچ ای سی نے خیبر پختونخواہ کو 66-0 سے ہرا یا۔ رگبی کے ایونٹ کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن تھے۔