لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لےگ ہم خےال اور سنی تحرےک کے درمےان آئندہ انتخابات میں پنجاب سمےت چاروں صوبوں مےں انتخابی اتحاد کےلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق‘ سےٹ اےڈجسٹمنٹ سمےت دےگر معاملات کو حتمی شکل دےنے کےلئے دونوں جماعتوں مےں مزےد مذاکرت آئندہ ماہ لاہور مےں ہونگے۔ مسلم لےگ ہم خےال کے سےکرٹری جنرل ہماےوں اختر خان اور صوبائی سےکرٹری اطلاعات مےاں محمد آصف کی قےادت مےں اےک وفد نے سوموار کے روز لاہور مےں سنی تحرےک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری‘ مرکزی رہنما شاہد غوری اور سنی تحرےک کے صوبائی صدر شاداب رضا قادری اور دےگر سے ڈےفنس مےں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد صوبائی سےکرٹری اطلاعات مےاں محمد آصف کی جانب سے جاری اعلامےہ مےں کہا گےا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمےان انتخابی اتحاد اور سےٹ اےڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چےت کی جس کے بعد دونوں جماعتوں نے مذاکرت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کےا ہے اور اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دےنے کےلئے دونوں جما عتوں کی اعلیٰ قےادت کے درمےان لاہور مےں مذاکرات ہونگے۔ انہوں نے کہا دونوں جما عتوں نے حکو مت سے ےہ بھی مطالبہ کےا ہے کہ ملک مےں عام انتخابات کا فوری اعلان کےا جائے اور پاک افواج کی نگران مےں ملک مےں شفاف انتخابات کروائے جائےں ۔