پرویزالٰہی آئندہ انتخابات میں اپنی نشست بھی نہیں جیت سکیں گے: زعیم قادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کے لئے زرداری کی گود میں پناہ لینے والے چودھری برادران کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے، آئندہ انتخابات کے بعد چودھری برادران کو گھر جانے کے لئے سائیکل تو کیا تانگہ بھی نہیں ملے گا۔ ابن الوقت چودھری پرویز الٰہی آئندہ انتخابات میں اپنی نشست بھی نہیں جیت سکیں گے۔ پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ پڑھا لکھا پنجاب کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز ہڑپ کرنے والوں کی لیپ ٹاپ سکیم پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، طلباءکی فلاح و بہبود کے ایسے پروگراموں پر تنقید مستقبل کے معماروں سے دشمنی کے مترادف ہے، ضمنی انتخابات میں بد ترین شکست نے چودھری برادران کی مقبولیت کی قلعی کھول دی ہے اورآئندہ انتخابات کے نتائج ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...