لاہور اور گوجرانوالہ کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے ضمنی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور + گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر + نمائندہ خصوصی) لاہور اور گوجرانوالہ بورڈ نے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 2012ءکے نتائج کا اعلان کیا۔ لاہور بورڈ کے امتحان میں 29309 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 18672 طالب علم اور 10637 طالبات شامل تھے امتحان میں کامیابی کا تناسب 48.42% رہا، 19 امیدواروں نے A+، 57 امیدواروں نے A، 445 امیدواروں نے B، 4728 امیدواروں نے C، 8438 امیدواروں نے D اور 450 امیدواروں نے E گریڈز حاصلکئے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ فیصل آباد بورڈ میں کامیابی کا تناسب 51.65 فیصد رہا۔ گوجرانوالہ میں مجموعی طور پر 19198 امیدواران امتحانمیں شامل ہوئے جن میں سائنس گروپ کے 4686 اور علم و ادب میں 14512 امیدوار تھے۔ مجموعی طور پر 8848 امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح نتائج کی مجموعی شرح 46.09 فیصد رہی۔ غلام محمد جھگڑ، کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ نتائج کی تیاری دو مختلف طریقوں سے کرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...