لاہور (خصوصی رپورٹر) بانی ¿پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 136ویں یوم ولادت کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں آج بروز منگل 25دسمبر کو ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی تقریب منعقد ہورہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کریں گے جبکہ کارکنان تحریک پاکستان مہمان خاص ہوں گے۔ تقریب میں مجید نظامی کارکنان تحریک پاکستان ودیگر معززین کے ہمراہ بابائے قوم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی رسم بھی اداکریںگے۔ اس تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔