نگران حکومت کے قیام کیلئے خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کیلئے خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے جلسوں سے کچھ نہیں ہوتا، طاہر القادری ووٹ لیں۔ 2008ءمیں خزانے میں صرف 3ارب ڈالر تھے اب 16 ارب ڈالر ہیں۔ سکھر میں خسرہ سے ہلاکتوں پر خورشید شاہ نے ای ڈی او ہیلتھ پر برہمی کا اظہار کیا اور کمشنر کو نااہل افسروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر ویکسےن فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...