لاہور : لاکھوں کی وارداتیں‘ کوٹ رادھا کشن میں مزاحمت پر 2 نوجوان قتل

Dec 25, 2012

لاہور + کوٹ رادھا کشن + صفدر آباد (اپنے نمائندے سے + نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان، موبائل فون، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ کوٹ رادھا کشن میں ڈاکو¶ں نے مزاحمت پر 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا جبکہ ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ صفدر آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران اہلخانہ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں ڈاکو¶ں نے مقصود کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور 9 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ریس کورس کے علاقے میں ڈاکو¶ں نے ٹریفک وارڈن سے 8 لاکھ روپے مالیت کی کار، 12 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں ڈاکو¶ں نے اظہر کے گھر میں گھس کر 5 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی، مسلم ٹا¶ن میں ڈاکو¶ں نے قمر کے گھر میں گھس کر 4 لاکھ کے طلائی زیورات و نقدی، رائے ونڈ میں صابر علی کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت، مصطفی ٹا¶ن میں نعمان سے 3 لاکھ روپے مالیت نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ، سبزہ زار میں محسن کے گھر میں گھس کر سوا لاکھ روپے مالیت، سول لائن میں نرالہ سویٹ میں گھس کر فیضان سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں اشرف سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں مظہر اسلام سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں نذیر سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ا سلام پورہ میں سردار کی فیملی سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے، جوہر ٹا¶ن میں علی رضا کی کار، فیصل ٹا¶ن میں دلشاد کا کیری ڈبہ، گلشن راوی میں ماجد، نشتر کالونی میں اصغر کا رکشہ، سبزہ زار میں ادریس، نواں کوٹ میں حبیب، نشتر کالونی میں بابر، گجرپورہ میں اسد، قلعہ گجر سنگھ میں اسلم، فیکٹری ایریا میں ریاض، گارڈن ٹا¶ن میں شرافت، ہربنس پورہ میں خرم، رائے ونڈ میں صابر، راوی روڈ میں طاہر، گجرپورہ میں صفدر، اسلام پورہ میں وحید، لٹن روڈ میں مبشر، اسلام پورہ میں جاوید اور سبزہ زار میں بلال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ ادھر کوٹ رادھاکشن میں ریلوے سٹیشن کے سامنے کریانہ سٹور پر رات 11 بجے ڈاکو آ گئے اور تالے توڑ کر لوٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران دکان کے سامنے کھڑے 2 نوجوانوں مجاہد اور ندیم نے مزاحمت کی جس پر ڈاکو¶ں نے فائرنگ کر دی جس سے مجاہد اور ندیم دم توڑ گئے جبکہ سہیل زخمی ہو گیا، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاوہ ازیں صفدر آباد کے گنجان علاقہ میں قالینوں کے تاجر حاجی عابد کے گھر 2 ڈاکو گھس گئے۔ اس دوران بابر اور اس کا بیٹا جاگ اٹھے۔ ڈاکو¶ں نے انہیں دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو شاہد عرف شادا گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شہزاد شدید زخمی ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں