چنگیز جمالی کا اسلم رئیسانی اور صادق کے اختلافات پر اظہار تشویش، مصالحت کی پیشکش

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز جمالی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی کے مابین اختلافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے مصالحت کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواب اسلم رئیسانی قابل احترام شخصیت ہیں مگر وہ راضی ہوں تو میں اپنے دیگر رفقا سمیت ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں کیونکہ ہمارے بزرگوں کی یہ روایت رہی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مصالحت اور خیرخواہی کا کردار ادا کیا ہے۔  تاہم انہوں نے پی پی پی کے صوبائی صدر میر صادق عمرانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حاجی علی مدد جتک سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے پر الزام تراشیوں سے گریز کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...