رحیم ےار خان (آن لائن ) مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیتاز احمد شیخ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ مخدوم سید احمد محمود کے بیٹے کو مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز کراچی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مخدوم سید احمد محمود پیر صاحب پگاڑا کی مرضی کے بغیر پنجاب کے گورنر بنے ہیں جس پر انہیں پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے جس پر ان کے بیٹے کو پنجاب کا صوبائی صدر بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ فنکشنل کی پنجاب کی صدارت کے بارے میں فیصلہ ایک اجلاس کے بعد کیا جائےگا۔