مصری معذورنو جوان ماہرٹیبل ٹینس پلیئر بن گیا

قاہرہ (نوائے وقت نیوز) دو نوں بازوو¿ں سے محروم مصرسے تعلق رکھنے والے ایک نو جوان نے معذوری کا روگ لگانے کے بجائے ماہرٹیبل ٹینس پلیئر بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔Ibrahim Elhosenyنامی اس نو جوان نے اپنے دونوں بازوو¿ں سے محروم ہو نے کے باوجود اپنے ہم عمر ساتھیوں کےساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعد اپنے پاو¿ں اور منہ سے ٹیبل ٹینس کھیلنا سیکھ گیا۔ یہ نو جوان مختلف کھیل کے مقابلوں میں صحتمند کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے منہ اور پاو¿ں کے سہارے ٹیبل ٹینس کھیلتا اور اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...