چمن (آئی این پی )چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی۔جس کے باعث وہاں موجود دوافغان پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔لیویز ذرائع کےمطابق اڈاکہول میں دو حاضر سروس افغان پولیس اہلکار ایک گھر میں مہمان تھے۔بارہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر انہیں گولیوں کانشانہ بنایا۔ہلاک افراد کی جیبوں سے افغان شناختی کارڈ ،پولیس سروس کارڈاور ایک افغان قومی پرچم برآمد ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لیویز نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہیں۔ دونوں حاضر سروس افغان اہلکار گذشتہ شب خفیہ راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔