بھارتی سرحدی فورسز کا نیا ہتھیار ”مرچی بم“ آزمانے کا فیصلہ

نئی دہلی (این این آئی) بنگلہ دیش سے ملحقہ سرحد پر دراندازی اور سمگلنگ روکنے کےلئے بھارتی سرحدی فورسز ان دنوں ایک نئے ہتھیار کا تجربہ کر رہی ہیں جسے ”مرچی بم“ یا ”مرچی گرنیڈ“ کہا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرحدی سکیورٹی فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کی باہمی سرحد پر اس ہتھیار کا پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے جو کچھ حد تک آنسو گیس جیسا ہے۔اسکے استعمال سے دراندازوں اور سمگلروں کی آنکھوں میں آنسو آئیں گے اور وہ کچھ دیر کے لیے دیکھ بھی نہیں پائیں گے۔ یہ ویسا ہی ہو گا جیسے کسی آنکھ میں مرچ ڈالنے سے ہوتا ہے۔اس صورت میں فورسز دراندازوں کو آسانی سے پکڑ سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بم میں بازار میں ملنے والی عام مرچ کا استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ آسام اور ناگالینڈ کے علاقوں میں پیدا ہونےوالی انتہائی تیکھی مرچ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن