فیصل آباد: لڑائی جھگڑے پر تشدد کرکے بیوی کی ناک کاٹ ڈالی

Dec 25, 2012

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ ستیانہ میں خاوند نے لڑائی جھگڑے پر تشدد کر کے بیوی کی ناک کاٹ ڈالی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ستیانہ کے علاقہ 34گ۔ب میں فیض رسول نامی شخص نے لڑائی جھگڑے کی بناءپر اپنی بیوی(س) کی طرف آہنی چیز پھینکی جس سے اس کی ناک بری طرح زخمی ہو گئی۔ ستیانہ پولیس نے والد کی درخواست پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی جبکہ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے طلاق کی رنجش پر سابق شوہر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر اغوا کیا اور باندھ کر اس کی ناک کاٹ دی۔

مزیدخبریں