کراچی (سٹاف رپورٹر + وقت نیوز) سابق وزیراعظم شہید جمہورےت محترمہ بے نظیر بھٹو کی پانچوےں برسی پرسوں 27 دسمبر کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں قرآن خوانی، دعائےہ تقارےب،کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں، مباحثوں اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جس سے مرکزی اور مقامی قائدےن خطاب کرےںگے، محترمہ کی ملک وقوم اور جمہورےت کےلئے دی گئی قربانےوں کو خراج عقےدت پےش کرنے کےلئے شمعےں روشن کی جائےں گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض رہنماءاور ورکرز اپنے خون سے دئےے روشن کرےں گے۔ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت نے بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، وقت نیوز کے مطابق 27 دسمبر کو عام تعطیل ہو گی۔
بینظیر بھٹو کی 5 ویں برسی پرسوں منائی جائیگی، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
Dec 25, 2012