افغانستان سے غیرذمہ دارانہ امریکی انخلا کا سب سے زیادہ منفی اثر پاکستان پر پڑیگا: شیری رحمن

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمن نے کہا کہ خطے میں استحکام کیلےئے پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ سٹرٹیجک مقصد ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیری رحمن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے غیر ذمہ دارانہ امریکی انخلاءیا سکیورٹی کی ناقص صورت حال کا سب سے بڑا منفی اثر پاکستان پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات بتدریج بہتر ہوئے ہیں لیکن بعض اوقات پاکستان، امریکہ تعلقات کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان سے آنے والی چھوٹی سی منفی خبر بھی امریکہ میں شہ سرخی بن جاتی ہے ۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ تاریخ ایک بے رحم استاد ہے تاہم تاریخ سے ہم اس وقت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب ہم اس کو دوہرانے کی غلطی نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان خطے نے صرف افغان رہنماﺅں کی حکمرانی قبول کی ہے۔ شیری رحمن نے پاکستان امریکہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نومبر سے پاکستان، امریکہ تعلقات کئی آزمائشوں سے گزر ے ہیں اور بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ شیری رحمن نے مزید کہا کہ مستقبل میں پاکستان، امریکہ تعلقات کا انحصار دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی تعلقات پر ہوگا۔ پاکستان اور امریکہ کے لوگوں کے باہمی تعلقات جس قدر مضبوط ہوں گے ریاستی تعلقات بھی اس قدر مضبوط ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...