گوجرانوالہ: تاجر کے وحشیانہ تشدد سے 11 سالہ ملازم ہلاک، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنگدل تاجر کے وحشیانہ تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازم موت کی آغوش میں چلا گیا جبکہ پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ چک ہندہ کے رہائشی محمود کا 11 سالہ بیٹا نوید چھ سال سے دال بازار کے تاجر یوسف کی پیپلز کالونی میں واقع کوٹھی میں گھریلو ملازم تھا۔ گذشتہ روز یوسف نے نوید کے باپ محمود کو فون کر کے اطلاع دی کہ اس کے بیٹے نے خودکشی کر لی ہے جس پر محمود اپنے رشتے داروں کے ہمراہ یوسف کی کوٹھی میں پہنچ گیا۔ محمود نے جب اپنے بیٹے کی نعش دیکھی تو اس کے گلے پر پھندے جبکہ جسم پر شدید تشدد کے نشانات تھے جس پر اس کے والد نے احتجاج کیا تو تاجر یوسف نے انہیں واقعہ کو خودکشی قرار دیتے ہوئے نعش کو لے جا کر تدفین کرنے کا کہتے ہوئے ان کی مالی امداد کی بھی حامی بھر لی جس پر غربت کا شکار محمود بھی یوسف کے کہنے پر نوید کی نعش گھر لے جا کر اس کی تدفین پر رضامند ہو گیا۔ اس بارے اطلاع ملنے پر پیپلز کالونی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مقتول نوید کی نعش کو قبضہ میں لے کر اسے ضروری کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھجوا دیا۔ مقتول کے پورے جسم پر وحشیانہ تشدد کے واضح نشانات تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...