8715 پاکستانی شہری غیر ملکی جیلوں میں قید ہیں: میڈیا رپورٹ

اسلام آباد (آن لائن) متخلف ممالک کی جیلوں میں اس وقت 8715 پاکستانی شہری قید ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستانی شہریوں کی جلد از جلد رہائی کے لئے عملی کوششیں کررہی ہے اور اس ضمن میں خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ خصوصی سیل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول شکایات پر غور کرے گا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال جرمانوں کی ادائیگی اور قانونی معاونت سے 92 پاکستانیوں کو خلیجی ممالک اور ملےشےائی جیلوں سے آزاد کرایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن