مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بروقت انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انتخابات میں تاخیر مزید مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ طاہر القادری اور عمران خان کی سیاست ایک مشن کے تحت امپورٹڈ ہے۔ وہ اپنی سیاست کے ذریعے مسلمانوں میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ طاہر القادری حال ہی میں چرچ کا افتتاح کرکے واپس ملک پہنچے ہیں۔ ان سے اسلامی اقدار کو فائدے کی بجائے نقصان کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کی سیاست کی پاکستان میں کوئی وقعت نہیں ہے۔ قوم امپورٹڈ سیاست کو مسترد کردیگی۔ دریں اثناءپاکستان مسم لیگ (ن) نوازشریف فرینڈز کونسل کے رہنماﺅں مرزا الطاف احمد، ملک عابد، محمد رفیق بھٹی، چودھری ارشد گجر اور میر محمد بابر سمیت دیگر نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی طاہر القادری کا اذان عصر اور اذان مغرب کے احترام میں اپنی تقریر کو روکنے کی بجائے جاری رکھنا اور جلسے میں ڈھول، ہارمونیم اور میوزک کے استعمال سے طاہر القادری کی روشن خیالی عیاں ہوگئی ہے۔