بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک سوسینتیسواں یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں تقریبات اور سیمینارز منعقد کیے جارہے ہیں جن میں ان کی شاندار خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ سرکاری سطح پر بھی اسلام آباد اور تمام صوبائی دارالحکومت میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی قائم علی شاہ مزار قائد پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دیں گی۔ لاہورمیں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے تحت قائد اعظم کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس کی صدارت چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی کریں گے اور بابائے قوم کے یوم ولادت کے موقع پر کیک بھی کاٹاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن