قائداعظم کے ایک سو سینتیس ویں یوم ولادت کے موقع پرمزارقائدپرگارڈزکی تبدیلی کےبعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور شرمیلا فاروقی سمیت اہم رہنماؤں نے مزارقائد پرحاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادربھی چڑھائی۔ بعدازاں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ ہم قائداعظم کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے ملک کو درپیش تمام چیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےکہا کہ ادارے آئین کےمطابق اپنی حدود میں رہ کر چلیں تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت میں رہتےہوئےپانچ سال میں عوام کی بہتری کیلئےاقدامات کئے، خواتین کو حقوق اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ وہ آصف علی زرداری اور الطاف حسین کو سیاسی بصیرت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے سب کو متحد رکھا اورسندھ کی خدمت کی۔
قائد اعظم کےیوم ولادت کےموقع پر بلاول بھٹو زرداری، گورنر اور وزیراعلی سندھ سمیت سیاسی رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی۔
Dec 25, 2012 | 11:50